لزبن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے قومی ٹیم کے ساتھ کھیل جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ہدف 1000 کیریئر گولز مکمل کرنا اور پرتگال کے ساتھ نیشنز لیگ جیتنا ہے، 41 سالہ رونالڈو اس سنگِ میل سے صرف 21 گول دور ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق رونالڈو نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں سپین کے ہاتھوں پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ پر غور کیا تھا، تاہم پرتگالی فٹبال فیڈریشن کے صدر پیڈرو پروینسا اور نئے کوچ جارجے جیزس سے بات چیت کے بعد کھیل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
یو این جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس ، طارق فاطمی کا اہم سفارتی کردار
233 مرتبہ پرتگال کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو کا کہنا ہے کہ میں اب بھی ٹیم کو گولز کیساتھ ساتھ میدان سے باہر بھی مدد دے سکتا ہوں، تاہم جب مجھے محسوس ہوا کہ ٹیم کو اب میری ضرورت نہیں رہی تو میں خود قومی ٹیم چھوڑ دوں گا۔
نئے کوچ جارجے جیزس نے بھی تصدیق کی ہے کہ رونالڈو ویلز کے خلاف ان کے پہلے میچ میں پرتگال کی جانب سے آغاز کریں گے
انٹرنیشنلسپورٹس
پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا قومی ٹیم کے ساتھ کھیل جاری رکھنے کا اعلان
