انٹرنیشنل

اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار

معروف امریکی اداکارہ سوسن سارینڈن کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق سوسن سارینڈن نے احتجاج کے دوران امریکا سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد روک دی جائے۔
یہ احتجاج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی تقریر کے موقع پر کیا گیا۔
دوسری جانب نیویارک میں ایک گروپ سے تعلق رکھنے والے آرتھوڈوکس یہودی افراد نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے اور اسرائیل کی پالیسیوں پر اعتراضات کا اظہار کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *