پاکستانسپورٹس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی تقرری کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی تقرری کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ اور نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مارٹن گپٹل سے پی سی بی کے مذاکرات جاری ہیں۔شان ٹیٹ سے بولنگ کنسلٹنٹ جبکہ مارٹن گپٹل سے فیلڈنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے بات چیت کی جا رہی ہے۔ شان ٹیٹ 2022-23 میں ایک سال تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں، جبکہ کچھ عرصہ قبل تک وہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی رہے۔ ذرائع کے مطابق شان ٹیٹ کے لیے تینوں فارمیٹس میں مستقل کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے وقت نکالنا ممکن نہیں تھا، اسی لیے اب انہیں کنسلٹنٹ کے طور پر شامل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کے ساتھ معاملات طے پانے کے قوی امکانات ہیں، جبکہ پی سی بی نے بولنگ اور فیلڈنگ کوچز کی تقرری کے لیے اشتہارات بھی دے رکھے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *