اہم خبربلوچستان

بی ٹیوٹا اور برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن میں فنی تعلیم کے فروغ پر تعاون کا اتفاق

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالکبیر زرکون کی وفد کے ہمراہ برٹش ڈپٹی ہائی کمیشنر Alison Blackburne کے ساتھ ایک اہم اور خوشگوار ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے دوران بلوچستان میں فنی و پیشہ ورانہ تعلیم (TVET) کے شعبے میں ان کی شاندار خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور صوبے میں اس شعبے کو مزید فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون کو بڑھانے اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ گفتگو کے دوران بلوچستان میں فنی تربیت کی بہتری اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے حوالے سے برٹش کونسل کے مثبت اور متحرک کردار کی بھی پزیرائی کی گئی۔ برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن نے اس موقع پر مہمانوں کا گرمجوشانہ خیرمقدم کیا اور بلوچستان میں فنی تعلیم کے فروغ کے لیے اپنے مکمل، مسلسل اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ملاقات کے اختتام پر باہمی تعلقات اور تعاون کی علامت کے طور پر یادگاری شیلڈ کا تبادلہ بھی عمل میں آیا، جو صوبے کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *