پاکستانسپورٹس

ایشین گیمز ٹی 20 سیمی فائنل، پاکستان نے بنگلادیش کو ہرادیا

ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو ہرادیا۔
جاپان کے شہر نشین میں ایشین گیمز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ کو فی اننگز 13 اوورز تک محدود کیا گیا۔
بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے مقررہ 13 اوورز میں 7 وکٹوں پر 111 رنز بنائے۔ توحید ہردوئی 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 اور عرافات منہاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے112 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کیا، پاکستان نے 12ویں اوور میں پورا کرلیا۔ عبد الصمد 15گیندوں پر 30رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے، حسن نواز نے 22گیندوں پر 27رنز کی اننگز کھیلی جبکہ صائم ایوب نے 12گیندوں پر 21رنز بنائے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *