پاکستان نے ایشین گیمز ناگویا کے مینز ٹیم اسکواش ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم نے ہانگ کانگ کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دی۔ GeographicReference
سیمی فائنل کے پہلے میچ میں نور زمان نے ہانگ کانگ کے لاؤ زز کوان کے خلاف پہلا گیم 10-12 سے جیتا، تاہم حریف کھلاڑی نے اگلے تینوں گیمز 3-11، 6-11 اور 5-11 سے اپنے نام کرکے پاکستان کو ابتدائی نقصان پہنچایا۔
محمد اشعب عرفان نے دوسرے میچ میں لیونگ چی ہن ہنری کو 23 منٹ میں 5-11، 11-13 اور 7-11 سے مسلسل تین گیمز میں شکست دے کر مقابلہ برابر کردیا۔
فیصلہ کن میچ میں ناصر اقبال نے لائی چوک نام کے خلاف پہلے گیم میں 10-12 سے شکست کے بعد شاندار واپسی کی اور اگلے تین گیمز 3-11، 9-11 اور 12-14 سے جیت کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا۔ GeographicReference
پاکستان جمعہ کو طلائی تمغے کے لیے بھارت یا ملائیشیا کا سامنا کرے گا۔
پاکستانسپورٹس
ایشین گیمز: پاکستان اسکواش ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
