انٹرنیشنل

ٹام کروز کی وائرل ویڈیو جو آپ کو مسکرانے پر مجبور کر دے گی

آپ اپنے سمارٹ فون پر کسی سوشل میڈیا ایپ میں سکرولنگ میں مصروف ہوں اور اچانک آپ کے پیچھے کوئی عالمی شہرت یافتہ فنکار کھڑا ہو جائے کیونکہ اسے لگ رہا ہو کہ آپ زندگی سے پریشان ہیں تو پھر؟ یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ہالی وڈ کے مقبول اداکار ٹام کروز کی ایسی ہی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے۔ویسے تو اکثر ان کی مختلف سٹنٹس کی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں مگر اس ویڈیو میں جو ہوا وہ مسکرانے پر مجبور کر دیتا ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹام کروز کسی دفتر کی راہداری سے گزر رہے تھے جب وہ اچانک رک کر ایک خاتون کو دیکھنے لگے جو ان کے خیال میں بہت اداس تھی۔مگر حقیقت میں وہ خاتون بیٹھ کر اپنے فون میں سکرولنگ کرنے میں کچھ زیادہ ہی مصروف تھی۔ Klementina نامی خاتون نے فون کی جانب سر جھکایا ہوا تھا اور ٹام کروز کو پیچھے سے لگا کہ وہ اداس ہیں۔ وہ کمرے میں آئے اور خاتون کے کندھنے کو تھپھپا کر پوچھا کہ کیا وہ ٹھیک ہے۔ مگر جب انہیں احساس ہوا کہ درحقیقت خاتون تو سوشل میڈیا ایپس میں سکرولنگ کر رہی ہیں تو ٹام کروز مسکرائے اور پھر آگے بڑھ گئے۔وہ خاتون اس غیرمتوقع ملاقات پر دنگ رہ گئیں۔ یہ ویڈیو بظاہر کسی سی سی ٹی وی کیمرے کی ہے اور ویڈیو میں نظر آیا کہ خاتون اداکار کی اس اچانک توجہ پر بھونچکا رہ گئی تھیں۔ بعد ازاں خاتون نے انکشاف کیا کہ وہ درحقیقت ڈوم سکرولنگ میں مصروف تھیں اور بالکل بھی اداس نہیں تھیں۔ انہوں نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب ٹام کروز نے ان کا کندھا تھپھپایا تو وہ شاک رہ گئی تھیں۔ ان کے بقول جب انہیں احساس ہوا کہ ان کے ساتھ کون کھڑا ہے تو وہ کوئی ردعمل ظاہر کرنے میں ناکام رہیں۔ اداکار وہاں سے چلے گئے تھے مگر بعد میں ایک بار پھر واپس آئے اور خاتون کے ساتھ ایک تصویر بھی کھچوائی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *