جنوبی افریقی کرکٹر لوہان ڈرے پریٹوریئس (Lhuan-dre Pretorius) نے مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب بڑے انفرادی اسکور کا کرس گیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
20 سالہ پریٹوریئس نے جنوبی افریقا کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگ سی ایس اے ٹی ٹوئنٹی چیلنج میں ٹائٹنز کی جانب سے نائٹس کے خلاف صرف 79 گیندوں پر ناقابلِ شکست 188 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے اوپنرپریٹوریئس نے اپنی 188 رنز کی دھواں دار اننگز کے دوران 13 چھکے اور 15 چوکے لگائے۔
پریٹوریئس ٹی ٹوئنٹی میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بیٹر بننے سے صرف 12 رنز دور رہے، تاہم ان کی شاندار اننگز نے 2013 میں آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے پونے واریئرز کے خلاف کرس گیل کی ناقابلِ شکست 175 رنز کی اننگز کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
اس کے ساتھ ہی پریٹوریئس مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔
پریٹوریئس کی غیر معمولی اننگز کی بدولت ٹائٹنز نے 3 وکٹوں پر 267 رنز بنائے، جو سی ایس اے ٹی ٹوئنٹی چیلنج کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
مینز ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑے انفرادی اسکور
لوہان ڈرے پریٹوریئس: 79 گیندوں پر 188ر رنز ناٹ آؤٹ۔
کرس گیل : 66 گیندوں پر 175 رنز ناٹ آؤٹ۔
ایرون فنچ: 76 گیندوں پر 172 رنز۔
کرن بیر سنگھ : 57 گیندوں پر 164 رنز۔
حمزہ خان : 65 گیندوں پر 164رنز ناٹ آؤٹ۔
انٹرنیشنلسپورٹس
20 سالہ جنوبی افریقی بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بناکر گیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
