اہم خبرپاکستان

حج کے لیے ماہانہ بچت اسکیم، سود سے پاک پلان متعارف کرانے کی تیاری

اسلام آباد : وزارتِ مذہبی امور نے فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کے لیے حج سیونگ پلان متعارف کرانے پر کام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت پاکستانی شہری قومی بچت کے اشتراک سے ہر ماہ حج کے لیے رقم جمع کرا سکیں گے۔ منصوبے کی کامیابی کے بعد عمرہ اور مذہبی زیارات کے لیے بھی اسی طرز کی بچت اسکیم متعارف کرانے پر غور کیا جائے گا۔وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حکومتی وڑن کے تحت عازمینِ حج کو سہولت فراہم کرنے کے لیے وزارتِ مذہبی امور، وزارتِ خزانہ اور مرکزی قومی بچت کے اشتراک سے حج سیونگ پلان کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان متعارف کرانے کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔اس سلسلے میں سیکرٹری مذہبی امور کی زیرِ صدارت وزارتِ خزانہ اور مرکزی قومی بچت کے نمائندوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مجوزہ منصوبے کے خدوخال اور طریق? کار پر غور کیا گیا۔ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق مجوزہ پلان کے تحت عازمینِ حج ڈیجیٹل ذرائع سے ماہانہ بنیادوں پر رقم جمع کرا سکیں گے۔ منصوبے میں بچت کی مدت کے انتخاب اور اہلِ خانہ کو رقم منتقل کرنے کی سہولت بھی شامل کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ صارفین کو کسی بھی وقت بغیر کٹوتی اپنی جمع شدہ رقم واپس لینے کی سہولت فراہم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔سیکرٹری مذہبی امور نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ حج سیونگ پلان کے قواعد و ضوابط دو ماہ کے اندر تیار کیے جائیں۔ حج کے ساتھ عمرہ اور مذہبی زیارات کے اخراجات کے لیے بھی اسی نوعیت کی بچت اسکیم متعارف کرانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ترجمان کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں یہ منصوبہ عازمینِ حج کو بروقت مالی منصوبہ بندی اور بتدریج رقم جمع کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ حج سیونگ پلان کے مکمل طریق? کار، شرائط اور دیگر تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *