اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل آئی ٹی پارک کا افتتاح کرتے ہوئے اسے دانش آئی ٹی پارک اسلام آباد کا نام دینے کا اعلان کر دیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، وزیر آئی ٹی شیزا فاطمہ اور دیگر تمام معزز مہمانا ن گرامی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ آئی ٹی پارک ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا ۔ وزیراعظم نے اپنے 1985کے دورہ جنوبی کوریا کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ اس دورے میں انھیں اہم آئیڈیاز ملے ۔ جنوبی کوریا کے تجربے کی روشنی میں پہلی بار لاہور میں ائیر کنڈیشنر بسیں لایا ہم نے جنوبی کوریا میں ایک سٹیل پلانٹ بھی دیکھا اور اس تجربے سے بھی فائدہ اٹھا یا ۔ انہوں نے کہا کہ آج اس آئی ٹی پارک کا افتتاح کرتے ہوئے بیحد خوشی ہو رہی ہے ۔ آئی ٹی پارک کے نوجوانوں کےلئے ترقی کی نئی رائیں کھولے گا اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ جدید خطوط پر تعمیر کیا گیا ہے، جہاں انکیوبیشن سینٹرز، اختراعی سرگرمیوں، نئے کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں اور طلبہ و اساتذہ کے لیے مواقع دستیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے حاصل ہونے والی مہارتیں پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔شہباز شریف نے کہا کہ جب یہ پارک مکمل طور پر فعال ہو جائے گا تو ملک کے چاروں صوبوں میں اس نوعیت کے مزید ٹیکنالوجی پارکس قائم کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنا لوجی کے حوالے سے یہ پارک اہم پیشرفت ہے ۔ مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے زراعت، صنعت، مینوفیکچرنگ، معدنیات اور حکومتی شعبوں سمیت مختلف میدانوں میں استفادہ کیا جا سکے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ اس منصوبے کی بنیاد 2017 اور 2018 کے دوران رکھی گئی تھی، تاہم اس کے بعد کے حالات سب کے سامنے ہیں جس کی وجہ سے یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔ انہوں نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مرحلے پر اہم بات منصوبے کی تکمیل اور اسے نوجوانوں کے لیے جلد قابلِ استعمال بنانا ہے۔انہوں نے منصوبے پر کام کرنے والی ٹیم، وزارتِ خزانہ، وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ حکام کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے محنت کی۔ انہوں نے کہا انہوں نے خود بھی متعدد اجلاسوں میں منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا تاکہ اسے جلد مکمل کرکے نوجوانوں کو اس سے فائدہ پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے جنوبی کوریا کی معاشی ترقی اور محنتی افرادی قوت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی جدید ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کی مہارتوں کے ذریعے ترقی کی نئی منزلیں حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا آئی ٹی پارک پہلا انتہائی جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے ۔ جو ہزاروں نہیں لاکھوں ہنرمند بنائے گا ۔ یہی ہنر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑا کریں گے ۔ انہوں نے کہا اس آئی ٹی پارک سے کروڑوں بچے فیضیاب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس یہ بلڈنگ کو جلد عالمی ماہرین کے حوالے کیا جائے گا ۔ بین الاقوامی ماہرین اور ٹیچر اسکو چلائیں گے ۔ انہوں نے آئی ٹی پارک کا نام دانش آئی ٹی پارک اسلام آباد رکھنے کا بھی اعلان کیا
اہم خبرپاکستان
شہباز شریف کا آئی ٹی پارک کا افتتاح، دانش آئی ٹی پارک نام دینے کا اعلان
