اہم خبرپاکستان

اپوزیشن کا گورنر راج مسترد، فیصلے کو عدالتوں سمیت ہر فورم پر چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد:اپوزیشن رہنماوں نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے صوبے کے عوامی مینڈیٹ پر حملہ قرار دیا ہے۔ علامہ راجا ناصر عباس، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دو تہائی اکثریت سے قائم صوبائی حکومت کے خلاف ایسے اقدامات سے امن قائم نہیں ہوگا بلکہ وفاق اور صوبے کے درمیان فاصلے مزید بڑھیں گے۔ رہنماو¿ں نے اعلان کیا کہ اس فیصلے کو عدالتوں سمیت ہر متعلقہ فورم پر چیلنج کیا جائے گا۔علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان کا آئین وفاق کی تمام اکائیوں کو متحد رکھنے کی بنیاد ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی جماعت نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی، لیکن اس کے بعد اسے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام کی بڑی تعداد پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے اور عوامی اعتماد کے بغیر کوئی اقدام کامیاب نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی آبادی چار سے ساڑھے چار کروڑ کے درمیان ہے، جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔ عوامی مینڈیٹ کو نظرانداز کرکے نوجوانوں کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ ان کے ووٹ کی کوئی اہمیت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی جیسے اقدامات سے امن قائم نہیں ہوگا۔بیرسٹر گوہر نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جو کچھ ہوا ہے، وہ غیر معمولی ہے۔ ان کے بقول صوبے میں دو تہائی اکثریت رکھنے والی حکومت کے خلاف ایسے اقدامات کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے آٹھ ارکان قومی اسمبلی زیرِ حراست ہیں اور پارٹی کو عدالتوں سے بھی ریلیف نہیں ملا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وفاقی حکومت کی مداخلت سے صوبے کی آئینی حیثیت اور حکومتی رٹ کمزور ہوئی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اہم اجلاسوں میں وزیراعلیٰ کو شامل کیوں نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس فیصلے کے خلاف عدالتوں سمیت تمام متعلقہ فورمز پر آواز اٹھائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سب سے پہلے ہے اور عوامی حمایت ماضی، حال اور مستقبل میں پارٹی کے ساتھ رہے گی۔سلمان اکرم راجہ نے فیصلے کو شرم ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پر دہشت گردی سے متعلق الزامات اس وقت کیوں لگائے جا رہے ہیں جب پارٹی اپنے بانی کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف ایک محب وطن جماعت کی حیثیت سے کھڑی ہے اور اس پر افغانستان کے ساتھ مل کر حکومت چلانے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نے پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اقدامات کیے اور ان کا لانگ مارچ مکمل طور پر پ±رامن تھا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اپنی سیاسی مزاحمت جاری رکھے گی اور پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔اپوزیشن رہنماو¿ں نے مشترکہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے مینڈیٹ اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے سیاسی اور قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *