اہم خبرپاکستان

سعودی عرب کے دفاع، خودمختاری اور سلامتی کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے اور مکہ ڈیفینس معاہدے کے تحت سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکہ امن معاہدہ خطے میں امن، اتحاد اور استحکام کے قیام کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مکہ ڈیفینس الائنس کے پہلے سیکرٹری جنرل، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے پر جنرل (ر) نعمان محمود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی ذمہ داریوں کی کامیاب ادائیگی کے لیے امید کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے اپنے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و تزویراتی تعاون خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔اس موقع پر مکہ ڈیفینس الائنس کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے وزیراعظم کو مکہ ڈیفینس معاہدے کے فریم ورک کے تحت دفاعی اور تزویراتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے وضع کردہ حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *