اہم خبرپاکستان

وفاق سندھ کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی لے، تعاون ملا تو قبول کریں گے،بلاول بھٹو

کراچی : چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اٹھائیسویں ترمیم پر کوئی بات نہیں کی ۔ نئے صوبوں کے معاملے پر سندھ کے عوام اپنا فیصلہ سنا چکے ، وفاق کے نمائندے صوبے کی بہتری میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے بلوال نے کہا سیاست دانوں کا یہ کام نہیں کہ وہ عوام میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کو فروغ دیں۔ جبکہ وفاق کے نمائندے سندھ میں بہتری کے لئے کوئی دلچسپی نہیں لے رہے اس کے بجائے وہ اختلافات کو بڑھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا وفاق نے اٹھائیسویں ترمیم پر کوئی بات نہیں کی ۔ نئے صوبوں کے معاملے پر بھی سندھ کے عوام اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا اس وقت عوام کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے ، مہنگائی غربت اور بیروزگار ی عروج پر ہے، ہم عوام کے مسائل کے حل کے کے لئے آواز اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ عوامی مسائل حل کئے جائیں ، ہمیں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کا سامنا ہے ، اگر وفاق ہمیں اس مسئلے کے حل کے لئے تعاون فراہم کرتا ہے تو ہم ضرور اس تعاون کو قبول کریں گے ۔ صوبائی حکومت لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام کو سولر فراہم کر ر ہی ہے ۔ انہوں نے کہا صحت کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں ۔ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے ۔ صوبے میں عالمی سطح کا علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *