اہم خبربلوچستان

صحبت پور کے ترقیاتی منصوبے معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں،سلیم کھوسو کی ہدایت

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات میر سلیم احمد کھوسو نے صحبت پور میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے زیرِ تعمیر سڑکوں اور ضلعی کمپلیکس کی عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا اور جاری کام کے معیار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر (ایکسین)بی اینڈ آر میر ارسلان رند اور ایکسین عبدالستار بنگلزئی سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے موقع پر تمام جاری اور زیرِ تکمیل منصوبوں کی پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔تفصیلی معائنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات میر سلیم احمد کھوسو نے واضح کیا کہ صحبت پور ان کے دل کے انتہائی قریب، ان کا اپنا گھر اور حلقہ انتخاب ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام روڈز، عمارات اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی بھی افسر کو کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو سخت تاکید کی کہ صحبت پور میں جاری تمام فلاحی و تعمیری منصوبے مقررہ وقت کے اندر اور اعلی ترین معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو ان کا ثمر بروقت مل سکے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *