اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ چینی کی برآمد سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں مدد ملے گی، مقامی کسانوں کی معاونت اور شوگر انڈسٹری کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اضافی چینی کی برآمد سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کابینہ کمیٹی کا آئندہ کرشنگ سیزن تک چینی کے حتمی اسٹاک کا جامع جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعدجاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ملکی ضروریات کے لیے وافر چینی کے ذخائر یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ۔اجلاس میں چینی کے اضافی ذخائر کی درست مقدار کا تعین کیا گیا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق ملکی صارفین کا تحفظ یقینی بنایا جائے، چینی کی برآمد سے مقامی کسانوں کی معاونت اور شوگر انڈسٹری کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، چینی کی برآمد سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ملکی منڈی میں چینی کی قیمتوں کا استحکام اولین ترجیح ہے اورچینی کی برآمد کے دوران سپلائی چین کی ہموار روانی یقینی بنانے کے لیے م¶ثر نگرانی کا حکم دیا۔اجلاس میں چینی کی برآمد کے عمل کے دوران مارکیٹ میں کسی بھی بگاڑ کو روکنے کے لیے مضبوط مانیٹرنگ میکنزم نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔اجلاس میں وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی و ریسرچ و موسمیاتی تبدیلی، معاون خصوصی طارق باجوہ اور سیکریٹری تجارت شریک ہوئے۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اہم خبرپاکستان
چینی کی برآمد سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں مدد ملے گی، نائب وزیراعظم
