کاروبار

پیٹرول میں 55 اور ڈیزل میں 75 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 75 روپے تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس ممکنہ اضافے نے عوام میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، کیونکہ پہلے ہی مہنگائی کی شرح بلند سطح پر موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا آئندہ 2 روز میں نئی قیمتوں کے تعین سے متعلق اپنی ورکنگ تیار کر کے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا، جس کے بعد حتمی منظوری کے لیے سمری وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوائی جائے گی۔ حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *