اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کا جلد اجراء اولین ترجیح ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں پاکستانیوں کیلئے سپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے حصول کے حوالے سے پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ سپین میں غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کیلئے رجسٹریشن کے آغاز سے قبل پاکستانیوں کو پاسپورٹ اور دیگر کاغذات ایک ہفتے میں جاری کئے جائیں گے۔
