لاہور پی ایس ایل ایڈیشن 11 کے دوسرے میچ میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدِمقابل ہوں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کریں گے۔
واضح رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز پی ایس ایل میں 20 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں 13 میچز کوئٹہ نے جیتے جبکہ 7 میچز میں کراچی نے کوئٹہ کو شکست سے دوچار کیا۔
