بلوچستان

کسٹمز کی کارروائی، کوئٹہ میں مسافر کے ایرانی ریال ضبط

کسٹمز حکام کے مطابق مذکورہ مسافر بغیر کسی ڈیکلریشن کے یہ بڑی رقم بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کسٹمز ٹیم نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے اس غیر قانونی منتقلی کو ناکام بنا دیا.

ضبط شدہ ایرانی ریال کی مالیت کروڑوں روپے کے قریب بتائی جا رہی ہے، جو غیر قانونی تجارت اور کرنسی کی اسمگلنگ کے ایک منظم نیٹ ورک کی نشاندہی کرتی ہے۔

کلکٹر کسٹمز نے اس کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسٹمز انفورسمنٹ اسمگلنگ کے خلاف مکمل طور پر پرعزم ہے۔
مذکورہ مسافر بغیر کسی ڈیکلریشن کے یہ بڑی رقم بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، کسٹمز حکام

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *