بلوچستان

ہزار گنجی فائرنگ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے تحقیقات کی رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہزار گنجی میں پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ اور انسپکٹر جنرل پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اور ناقابلِ برداشت کارروائی قرار دیا انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر کو معصوم اور نہتے شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی میر سرفراز بگٹی نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا وزیراعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے انہوں نے واضح کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی اور کسی کو بھی عوام کے امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *