بلوچستان

اختر بی بی کا جمال شاہ کاکڑ کے تعاون سے راشن تقسیم پر اظہارِ تشکر

کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی اختر بی بی نے کہاہے کہ ایم این اے جمال شاہ کاکڑ عوامی فلاح کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں ،پارٹی قیادت کی جانب سے مستحق خواتین نے راشن کی فراہمی سے پارٹی کا عوامی رابطہ بھی مضبوط ہوتا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے راشن تقسیم کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
منگل کے روز رکن قومی اسمبلی و مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ کی جانب سے مستحق افراد کے لیے راشن تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام مسلم لیگ (ن)خواتین ونگ کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا، جس میں غریب اور نادار خواتین کی بڑی تعداد کو راشن فراہم کیا گیا۔

تقریب میں رکن قومی اسمبلی و صوبائی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ محترمہ اختر بی بی، کوآرڈینیٹر وزیرِاعظم یوتھ پروگرام حیدر خان اچکزئی، صوبائی ترجمان شاکر محمد حسنی، صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر نثار احمد خان اچکزئی، میڈم سمیرا خان اور میڈم ثمینہ بی بی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی محترمہ اختر بی بی نے جمال شاہ کاکڑ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ پارٹی تنظیم کے استحکام اور عوامی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمال شاہ کاکڑ نے نہ صرف پارٹی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں بلکہ مستحقین کی مدد کے لیے فنڈز اور وسائل کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کیا، جس پر ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے فلاحی اقدامات سے نہ صرف مستحق افراد کی مشکلات میں کمی آتی ہے بلکہ پارٹی کا عوامی رابطہ بھی مضبوط ہوتا ہے۔ پروگرام کے اختتام پر مستحق خواتین نے راشن کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *