صحت

’ہمیں لگا نزلہ ہے مگر پھر چکر آنے لگے اور بینائی دھندلا گئی‘: بچوں کی ناک اور آنکھوں میں لگنے والے فنگس کا علاج کیا ہے؟

عام طور پر موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی آنکھوں میں پانی بھرنا، بند ناک یا سونگھنے کی صلاحیت میں کمی کو معمول کی بات سمجھا جاتا ہے تاہم بعض اوقات یہ خطرناک صورتحال اختیار کر کے دماغ اور بینائی کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہے جس کے باعث سرجری کے سوا چارہ نہیں رہتا۔

کچھ ایسا ہی ہوا انڈیا کی ریاست گجرات کی ایک 12 سالہ بچی کے ساتھ جنھیں پچھلے تین ماہ سے آنکھوں میں پانی، ناک بند ہونے اور چکر آنے کی شکایت تھی۔

تاہم ڈاکٹرز کو معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ بچی کی آنکھوں، ناک اور دماغ کے کچھ حصوں میں پھپوندی (فنگس) لگ گئی ہے جس کو نکالنے کے لیے سرجری کی گئی ہے۔

اس فنگل انفیکشن کو طبی اصطلاح میں الرجک فنگل (رینوسائنوسٹس) کہا جاتا ہے۔

اگر اس قسم کے فنگل انفیکشن کا طویل عرصے تک علاج نہ کیا جائے تو اس کے متاثرہ حصوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں جیسے کہ بینائی اور دماغ کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔
ضلع بناسکنتھا کے ایک گاؤں میں رہنے والی اس لڑکی کے والدین کا خیال تھا کہ یہ تمام علامات نزلہ زکام کی ہیں۔ انھوں نے پہلے اپنی بیٹی کا مقامی ڈاکٹروں نے علاج کروایا تاہم اس کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

اس کے بعد بچی کو علاج کے لیے وش نگر، ڈیسا اور احمد آباد شہر کے نجی ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔

لڑکی کی آنکھوں میں مسلسل پانی آنے کا مسئلہ تھا۔ان کا ماہر امراض چشم سے علاج کروایا گیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *