صحت

رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 220 کیسز سامنے آئے

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق یکم جنوری سے 23 اپریل تک کراچی میں ڈینگی کے اب تک 183 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ڈینگی سے رواں سال کراچی میں 1 مریض انتقال کر چکا ہے۔

کراچی کے ضلع شرقی سے ڈینگی کے 66، جنوبی سے 39، وسطی سے 38، ملیر سے 19، کیماڑی سے 10، غربی سے 7 اور کورنگی سے 4 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن سے ڈینگی کے 25 اور میر پور خاص ڈویژن سے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ رواں سال سکھر ڈویژن سے اب تک 3 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *