ملک میں رجسٹرڈ ایڈز کیسز کی تعداد 84 ہزار ہے، جن میں سے 61 ہزار افراد زیر علاج ہیں ، باقی مریضوں کا سراغ نہیں مل سکا۔
65 ملین ڈالرکے ایڈز پروگرام میں سے 61 اعشاریہ 1ملین ڈالر یو این ڈی پی اور ’’نئی زندگی‘‘ نامی این جی اوکو جاری کیے گئے۔
ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2020 میں ملک بھر کے 49 مراکز پر 37 ہزار 944 شہریوں کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے 6 ہزار 910 کیسز مثبت آئے۔
