Uncategorized

پہلی بار! پاکستان نے چینی سرمائے کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا پاکستان آئندہ ہفتے پہلی مرتبہ پانڈا بانڈ کے ذریعے چینی سرمایہ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرے گا۔ ان کا کہنا تھا، ان شاء اللہ آئندہ ہفتے خوشخبری ملے گی کہ پاکستان پہلی مرتبہ پانڈا بانڈ کے ذریعے چینی سرمایہ مارکیٹ میں داخل ہوگا۔

’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جاری علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی معیشت بحالی کے آثار دکھا رہی ہے جبکہ ملک میں ایندھن کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے ۔اخطے میں چیلنجز کے باوجود پاکستان میں تیل کی نہ قلت پیدا ہوئی اور نہ ہی سپلائی چین متاثر ہوئی۔ دیگر ممالک میں قلت اور طویل قطاریں دیکھنے میں آئیں پاکستان میں ایسی کوئی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *