انٹرنیشنل

ذوالحج 1447 ہجری کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے، سپارکو نے ممکنہ تاریخ بتا دی

کراچی ذوالحج 1447 ہجری کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ سپارکو نے ممکنہ تاریخ بتا دی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ ذوالحج 1447 ہجری کا چاند 17 مئی 2026 کی شام نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چاند 17 مئی 2026 کو رات 01:01 بجے پیدا ہونے کی توقع ہے، جبکہ غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔

سپارکو کے مطابق پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 60 منٹ کا وقفہ متوقع ہے جس کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات موافق ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *