اہور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ کابینہ اجلاس میں کل عوامی مفاد کے فیصلے کئے گئے،وزیراعلیٰ مریم نواز ہر کابینہ اجلاس میں عوام کو ترجیح دیتی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عظمیٰ بخاری کاکہناتھا کہ پنجاب حکومت نے اپنی انشورنس کمپنی قائم کرنے کی منظوری دیدی،پنجاب کے سرکاری اور عام شہریوں کی انشورنس کی جائے گی۔
وزیراطلاعات پنجاب کاکہناتھا کہ کچے میں کامیاب آپریش پر پنجاب کابینہ نے مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا،عظمیٰ بخاری کاکہناتھا کہ کچے کی ترقی کیلئے پہلی بار23ارب روپے کا فنڈ مختص کیاگیا، مریم نوازنے ’’اپنا کھیت اپناروزگار‘‘سکیم میں کچے کے لوگوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
