انٹرنیشنل

ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا

و اشنگٹن امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں ایران کے خلاف جنگ پھر سے شروع کرنے پر غور کیا جائے گا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق حالیہ مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کے بعد واشنگٹن میں یہ تاثر مضبوط ہوا ہے کہ ایران جوہری پروگرام کے معاملے پر خاطر خواہ لچک دکھانے کے لیے تیار نہیں، اسی تناظر میں امریکی انتظامیہ دباؤ بڑھانے کے نئے طریقوں پر غور کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ بظاہر کسی بڑے تصادم سے گریز چاہتے ہیں اور وہ ایک ایسے معاہدے کے خواہاں ہیں جو ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کر سکے تاہم امریکی مطالبات مسترد ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس میں عسکری آپشنز دوبارہ اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *