پاکستان

سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی کے زیر اہتمام معرکہ حق کی تقریب ابوظہبی میں منعقد کی گئی

دبئی سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی کے زیر اہتمام معرکہ حق کی پہلی تقریب ابوظہبی میں منعقد کی گئی ۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد صدر، وزیراعظم، نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے پیغامات پڑھے گئے۔ آپریشن کے آغاز اور کامیاب تکمیل پر دستاویزی ویڈیوز کے ساتھ وزیر دفاع خواجہ آصف کا خصوصی ویڈیو پیغام بھی چلایا گیا۔
اپنے بیان میں، سفیر شفقت علی خان نے پاکستان کی دور اندیشی، ذمہ داری، اور اس تنازعے سے نمٹنے کی صلاحیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے مسلح افواج کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس یادگار کو عاجزی اور شکر گزاری کے ساتھ منایا جائے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *