پاکستان

آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد، گیس، بجلی کے نرخ میں تبدیلی شامل

اسلام آباد آئی ایم ایف نے پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد کردیں، مالی سال 2027ء کے بجٹ میں گیس اور بجلی کے نرخ شامل ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق گیس ٹیرف میں جولائی 2026 اور فروری 2027 میں تبدیلی ہوگی، بجلی کے نرخ جنوری 2027 میں ایڈجسٹ کئے جائیں گے، نیب کو مزید خودمختار اور شفاف بنانے کی شرط بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط 55 ہوگئیں، نئی شرائط کا مقصد بجٹ نظم و ضبط، ٹیکس نظام اور معیشت کی بہتری ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *