پاکستان

مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی اشتعال انگیز کاروائی پر سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے شدید مذمت

ریاض سعودی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیز کارروائیوں اور اسرائیلی پرچم لہرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کے اہلکار مسجد اقصیٰ پر حالیہ بلااشتعال دھاوا بولنے اور اسرائیلی پرچم لہرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یروشلم اور اسکے مقدس مقامات کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو متاثر کرنے والی کسی بھی کاروائی کو مسترد کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کو پرتشدد اور غیر قانونی اقدام سے روکے اور اسلامی ریاست کے خلاف اسرائیلی کاروائیوں کو رکوائے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *