پاکستان

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

اٹک، میانوالی اور راولپنڈی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں پشاور، کوہستان، سوات، باجوڑ، کالام، چترال اور دیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *