انٹرنیشنل

بنگلہ دیش نے پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا

ڈھاکہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 78 رنز سے شکست دیتے ہوئے 2 میچز کی سیریز میں وائیٹ واش کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پوری ٹیم بنگلہ دیش کی جانب سے دیئے گئے 437 کے ہدف کے جواب میں 358 رن بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں محمد رضوان کے 94 رنز بھی ٹیم کو جیت نہیں دلوا سکے، ان کے علاوہ کپتان شان مسعود اور سلمان آغا نے 71 ، 71 رنز کی اننگز کھیلیں ، ساجد خان 28 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تیج السلام نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 پاکستانی کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ ناہید رانا نے 2، شریف السلام اور مہدی حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *