کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ’کراچی کے ساحل پر ہم ایک ایسامنصوبہ شروع کریں گے جس سے پاکستان کے عوام ، کراچی کے شہریوں کو کسی دوسرے ملک ،مشرق وسطیٰ ممالک میں نہیں جانا پڑے گا‘۔
شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ بلاول کاکہناتھاکہ کراچی کے ساحل پر ہم کراچی کورنیز کامنصوبہ شروع کریں گے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں ایسے کورنیز بنا کر دکھائیں گے کہ پاکستان کے عوام ، کراچی کے شہریوں کو کسی دوسرے ملک ، مڈل ایسٹ ممالک میں نہیں جانا پڑے گا، آپ کو عالمی سطح کا کراچی کے لیے ایک ایساماڈرن پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے کورنیز بنا کر دکھائیں گے۔
ان کامزیدکہناتھا کہ ہم کراچی میں ایسا ادارہ یاسنٹر قائم کریں گے، تاکہ کراچی عالمی سطح پر معاشی مقابلہ کرسکے، اور اگر ہم چاہتے ہیں یہ شہر، صوبے یا پاکستان کے مختلف شہروں سے نہیں بلکہ دنیا کا مقابلہ کرے تو کراچی میں سندھ انٹرنیشنل فنانشل سنٹر کھولنا پڑے گا، یہ سنٹر نہ صرف پاکستان میں مگر ہمارا کاروباری طبقہ اورکراچی کی معیشت انشاء اللہ دنیا سے مقابلہ کرکے دکھائے گی، ایسا نظام بنے گا جیسے دیگر ممالک میں بنے ہیں۔
ان کا مزیدکہناتھاکہ میں اورمتحرمہ بے نظیر بھٹو شہید جلاوطن تھے، زرداری جیل میں تھا، میں یواے میں بڑا ہوا، وہاں پڑھا، آنکھوں سے دیکھا کہ کیسے ایک چھوٹے ملک نے انفراسٹرکچر میں انویسٹ کیا تاکہ وہ دنیا کا مقابلہ کرسکے ۔
پاکستان
کراچی کے ساحل پر ایسا منصوبہ شروع کریں گے جس سے شہریوں کو مشرق وسطیٰ نہ جانا پڑے، بلاول بھٹو زرداری
