پاکستان

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

لاہور پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، جبکہ اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *