پاکستان

وزیر خزانہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے امریکی ہم منصب سکاٹ بیسنٹ سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا معاشی تعلقات، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی وزیر خزانہ کو پاکستان کی معیشت میں میکرواکنامک استحکام، پائیدار اقتصادی ترقی اور برآمدات پر مبنی گروتھ کے حکومتی وژن سے آگاہ کیا۔

انہوں نے علاقائی صورتحال کے پاکستانی معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کو بھی اجاگر کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *