انٹرنیشنل

امریکی حملوں کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیویارک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایران پر امریکا کے مسلسل گیارہویں روز حملوں کے باعث تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران 0.55 فیصد یعنی 50 سینٹ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی بیرل قیمت 91.51 ڈالر تک پہنچ گئی۔
اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت میں بھی 0.36 فیصد یعنی 30 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 84.64 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *