پاکستان

کل سے مون سون کے نئے دھواں دھار سپیل کی آمد، ملک بھر میں کہاں کہاں برسے گا؟

اسلام آباد کل سے مون سون کے نئے اور دھواں دھار سپیل کی آمد ہو رہی ہے جو ملک کے مختلف حصوں میں گرجے اور برسے گا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل 29 جولائی سے ملک میں مون سون کا ایک اور سپیل داخل ہو رہا ہے، جو 5 اگست تک جاری رہے گا اور اس بار بھی بادل جم کر برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یکم اگست سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرے گا۔ نیا سپیل چاروں صوبوں میں گرجے اور برسے گا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے، جبکہ اربن فلڈنگ اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *