کراچی سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 22 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 17.03 ارب ڈالر رہ گئے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 24 جولائی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 2 کروڑ 99 لاکھ ڈالر رہے، جبکہ اس سے قبل یہ 17.26 ارب ڈالر کی سطح پر تھے۔
