ملتان ( ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو ملتان ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کے مطابق اشتہاری ملزم 9 سال سے تھانہ بنی راولپنڈی کو مطلوب تھا۔ملزم پر 2018ء میں گاڑی سے ایک شخص کو کچلنے کا الزام ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ملزم کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے پر ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
اہم خبر
ملتان ایئرپورٹ سے 9 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
