اہم خبرپاکستانکاروبار

حکومت کی پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

حکومت کی جانب سے گزشتہ شب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا، جو غیر قانونی اور عوام دشمن اقدام ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ اس اضافے سے ٹرانسپورٹ، بجلی، زراعت اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس 15 دن کا سٹاک موجود ہونے کے باوجود قیمتیں بڑھانا غیر قانونی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

حکومت کے اعلان کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *