مشی گن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ریاست مشی گن میں مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں مشتبہ حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مشی گن کی مسکیگی کاؤنٹی میں 1 گھر سے 3 افراد کی لاشیں جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں ملا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی تلاش کے دوران دوسرے گھر سے چوتھی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔ 39 سالہ مشتبہ حملہ آور کی گاڑی جنگلاتی علاقے کے قریب دیکھی گئی جس سے مشتبہ حملہ آور سمیت ایک اور شخص کی لاش ملی ہے۔ فائرنگ کے واقعات کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
انٹرنیشنل
مشی گن میں مختلف مقامات پر فائرنگ، مشتبہ حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک
