ٹیکنالوجی

آج ہفتہ، 15 اگست کو ستاروں کی روشنی میں آپ کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
پرانے کسی کام میں انشاءاللہ کامیابی ملے گی آپ کو اولاد کے حوالے سے اب ایک فیصلہ کرنا ہے اس میںبڑے آرام اور سکون سے چلنے کی ضرورت ہے اُنکی خواہش کے مطابق۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کوشش کریںکہ چند دن بے حد خاموشی سے گذاریں آپکی اس بچت نے بہت کچھ بہتر کر دینا ہے اور اپنے پتے ابھی کسی پر ظاہر مت کریں موقع آنے پر ہی استعمال بہتر ہو گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی مشکلات بحکم اللہ بھاگ رہی ہیں آپ اب اُن پریشانیوں سے آزاد ہونا شروع ہو گئے ہیں جن کی وجہ سے آپ نے زندگی میں بڑے دُکھ دیکھے ہیں آج اہم دن ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اپنے علاوہ جو کچھ سوچ لیں آپ سے وابستہ رشتے آپ کا انتظار کر رہے ہیں ان کو آپ کی ضرورت ہے آج ان سے دوری رکھی تو شاید برسوں میں بھی نزدیکی نہ ہو سکے گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ اللہ پر پورا یقین رکھیں وہ سب اچھا کر دے گا اور آپ کو ہر مشکل سے نکال کر بہتری میں لے آئے گا یہ جو مخالفین ہیں نا یہ ایک دن آپ کے پیچھے پھریں گے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
چند دن صبر سے کام لیں پھر تبدیلی کے حوالے سے انشاءاللہ قدم اٹھانا ہے اب برسوں کے بعد یہ موقع ہاتھ آ رہا ہے اس کو کسی بھی طرح ہاتھوں سے جانے نہیں دینا خیال رہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ اللہ کر کے اب زحل زائچے سے نکلا ہے اس کے ساتھ ہی زندگی میں سکون آنا شروع ہو گیا ہے جو لوگ برسوں سے بیمار تھے یا بندش میں تھے وہ اب آزاد ہوں گے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج کافی معاملات کے حوالے سے بڑا ہی اچھا دن ہے آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اُن کے ہونے کا امکان موجود ہے اور ایک نئی آفر بھی آپ کے سامنے آ سکتی ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے لئے خود مشکل پیدا نہ کریں اپنے معاملات ٹھیک کریں آپ دِل قابو میں رکھتے ہی نہیں ہیں اور فضول کاموں میں لگ کر صرف اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک کے بعد دوسری پریشانی ایسا لگتا ہے جیسے کچھ اثر ہو گیا ہے کسی چیز کا آپ پر۔ بہرحال سورہ¿ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھنا اپنا معمول بنا لیں تو بہتر ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ اپنا اورگھر والوں کا صحت کے حوالے سے صدقہ دیںجو گھر میں نحوست دکھائی دے رہی ہے اس کےلئے اگر ایک چھوٹی سی ذکر ِ الٰہی کی محفل ہو جائے تو بہت بہتر رہے گا انشاءاللہ۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صحت کے حوالے سے صدقہ دیتے رہیں اور غصہ کم کریں بہت سے رشتے ہاتھوں سے نکل رہے ہیں یہ نہ ہو کہ کسی دن آپ مکمل اکیلے رہ جائیں۔ آج گفتگو میں نرمی پیدا کریں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *