خبر:
ایرانی ہلال احمر نے بتایا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی جنگ کے آغاز سے اب تک 6,668 سے زائد سویلین یونٹس کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
ہلال احمر کے مطابق اب تک 5,535 رہائشی یونٹس، 1,041 کمرشل یونٹس، 14 میڈیکل سینٹرز اور 65 اسکول حملوں کی زد میں آئے ہیں۔
اس دوران ہلال احمر کے 13 مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، متعدد ریکوری اور ریلیف گاڑیوں کو نقصان پہنچا، اور ریلیف آپریشن کے دوران ہلال احمر کے کارکنان بھی زخمی ہوئے۔
