اہم خبر

زمیندار اور ساتھیوں کے مبینہ تشدد کا شکار 14 سالہ لڑکا دم توڑ گیا

بہاول نگر ( ڈیلی پاکستان آن لائن )’’کام میں غلطی کیوں کی‘‘ ۔۔۔ زمیندار اور ساتھیوں کے مبینہ تشدد کا شکار 14 سالہ لڑکا دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بہاول نگر میں مروٹ کے قریب زمیندار اور اس کے ساتھیوں کے مبینہ تشدد کا شکار 14 سالہ لڑکا ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق لڑکے کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ کام میں غلطی پر زمیندار نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق تشدد کا واقعہ 4 روز قبل پیش آیا تھا، جس کے بعد لڑکے کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ والدہ کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *