انٹرنیشنل

سعودی وزیر دفاع کا بیان: امید ہے ایران دانش مندی کا مظاہرہ کرے گا

سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جمعے کو ریاض میں ملاقات کے دوران خطے کی حالیہ صورت حال کے تناظر میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ’ایران دانش مندی سے کام لے کر کسی غلط اندازے سے گریز کرے گا۔‘

فیلڈ مارشل عاصم منیر ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ریاض میں موجود ہیں، جہاں ان کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی۔

ہفتے کو ایکس پر اپنے پیغام میں سعودی وزیر دفاع نے لکھا کہ پاکستانی آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں ’دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سٹریٹجک دفاعی تعاون کے معاہدے کے دائرہ کار میں مملکت پر ایران کی جانب سے ہونے والے حملوں اور ان سے نمٹنے کے ممکنہ طریقۂ کار پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔‘

سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کے مطابق: ’ہم نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے اقدامات علاقائی سلامتی اور استحکام کو کمزور کرتے ہیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایران دانش مندی سے کام لے گا اور کسی غلط اندازے سے گریز کرے گا۔
امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔

یہ جنگ ہر روز شدت اختیار کرتی جا رہی ہے اور مشرقِ وسطیٰ اور اس سے باہر مزید 14 ممالک کو متاثر کر چکی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ہفتے کی صبح بھی سعودی عرب کو ڈرون حملوں کا سامنا کرنا پڑا جن میں دارالحکومت ریاض کے اطراف کے علاقے اور ایک بڑے تیل کے میدان کو نشانہ بنایا گیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *