پاکستان کی سابقہ اداکارہ رمشا خان نے اپنی بہن اور انفلوئنسر علیشا خان کی شادی کی تقریبات میں کم نظر آنے کی وجہ بتا دی۔
علیشا خان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز رہیں، تاہم ان کی بہن رمشا خان اور اداکار خوشحال خان کی بیشتر تقریبات میں غیر موجودگی مداحوں کی توجہ حاصل کرتی رہی۔
شادی کی صرف ایک تقریب میں رمشا خان اور خوشحال خان کو دیکھا گیا، جہاں دونوں نے انتہائی سادہ لباس پہن رکھا تھا۔ دونوں نے ماسک اور چشموں کے ذریعے اپنی شناخت بھی چھپانے کی کوشش کی۔
ایک ٹی وی میزبان کے مطابق رمشا خان نے شادی کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے شوہر کی جانب سے ان پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں ہے۔
رمشا خان کا کہنا تھا کہ وہ صرف کیمرے کے سامنے نہیں آنا چاہتیں اور نہ ہی اپنے نام سے کسی قسم کا ہیش ٹیگ دیکھنا چاہتی ہیں۔
میزبان کے مطابق رمشا خان اپنی موجودہ زندگی سے بہت خوش ہیں اور ایک نجی فرد کی حیثیت سے زندگی گزارنا چاہتی ہیں، اس لیے سب کو ان کی نجی زندگی اور اس فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔
پاکستان
رمشا خان اپنی بہن کی شادی میں نظر کیوں نہیں آئیں؟
