بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ امیشا پٹیل نے بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر ایک صارف کو سخت جواب دیا ہے۔
امیشا پٹیل اور ہاردیک پانڈیا کو حال ہی میں ممبئی کے تاج محل پیلس میں نجی تقریب کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا جہاں اداکارہ کرکٹر کو اپنے چند دوستوں سے متعارف کرواتی نظر آئیں۔
اس موقع کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ایک صارف نے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ری شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امیشا کا ہاردیک کے کندھے پر ہاتھ رکھنا ان دونوں کے درمیان مبینہ رومانوی تعلق کی جانب اشارہ ہے، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں درست ثابت ہو رہی ہیں۔
امیشا پٹیل نے اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ ’ہاں، یہ واقعی بہت رومانوی انداز تھا کہ میں نے اپنا ہاتھ ہاردیک پر رکھا ہوا تھا۔‘
ٹی20ورلڈکپ 2026ء: ہاردیک پانڈیا کیخلاف بھارتی پرچم کی ’توہین‘ کی شکایت درج
اداکارہ نے کہا کہ میں اس صارف کو جانتی تک نہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید اس صارف کی کوئی لڑکی دوست بھی نہیں ہے، اسی لیے یہ صاحب دوستوں کے درمیان ہونے والی ایک عام ملاقات کو بھی رومانوی رنگ دے رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردیک پانڈیا کے اس وقت ماڈل ماہیکا شرما کے ساتھ رومانوی تعلقات ہیں، ہاردیک نے 2025ء میں سوشل میڈیا پر ماہیکا شرما کے ساتھ اپنے تعلق کو باضابطہ طور پر ظاہر کیا تھا۔
اس سے قبل کرکٹر اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کا اختتام طلاق پر ہوا اور اس سابق جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔
انٹرنیشنل
امیشا پٹیل نے ہاردیک پانڈیا کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر کیا کہا؟
