پاکستانکاروبار

ایران کا امریکی اور اسرائیلی حملوں میں خارگ جزیرے کو 550 مرتبہ نشانہ بنانے کا اعتراف

ایرانی وزیر پٹرولیم محسن پاک نژاد نے کہا کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ایران کے خارگ جزیرے کو 550 مرتبہ نشانہ بنایا گیا۔گزشتہ دو سالوں کے دوران ایرانی وزارت پٹرولیم کی کارکردگی کے حوالے سے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے محسن پاک نژاد نے کہا وزارت نے ملک کے سٹریٹجک ذخائر، پیداواری عدم توازن اور ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کے چیلنجز سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام جاری رکھا۔ایرانی وزیر نے حملوں کے دوران ایران کے تیل کی برآمد کے سب سے بڑے مرکز جزیرہ خارگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 23 سے 24 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط خارگ جزیرے کو 550 سے زائد مرتبہ نشانہ بنایا گیا جو حیران کن ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اس کے باوجود ہمارے عملے نے بمباری کے دوران بھی پورے عزم کے ساتھ آئل ٹینکرز میں تیل بھرنے کا کام جاری رکھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *