اشتہارات

نئے ٹراما سینٹر میں پیچیدہ ریڑھ کی ہڈی کے فریکچر کا کامیاب آپریشن

کوئٹہ: شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹراما اینڈ ایمرجنسی سینٹر کوئٹہ میں ریڑھ کی ہڈی کے ایک پیچیدہ فریکچر کا کامیاب جراحی علاج کیا گیا، جس کے نتیجے میں 35 سالہ مریض صحتیاب ہو کر دوبارہ چلنے پھرنے کے قابل ہو گیا۔35 سالہ قربان علی کو سیڑھی سے گرنے کے بعد شدید کمر درد اور چلنے پھرنے میں دشواری کی حالت میں ٹراما سینٹر لایا گیا۔

CT اسکین میں L2 vertebra کا ٹرامیٹک فریکچر تشخیص ہوا، جس میں ہڈی کا ایک ٹکڑا اسپائنل کینال پر دباو¿ ڈال رہا تھا۔ڈاکٹر صابر محمود، نیورو اینڈ اسپائن سرجن کی سربراہی میں مریض کا کامیاب آپریشن کیا گیا

، جس کے دوران T12 سے L3 تک Pedicle Screw Fixation اور L2 Decompression کی گئی۔ آپریشن بغیر کسی پیچیدگی کے مکمل ہوا۔کامیاب سرجری کے بعد مریض کی حالت میں نمایاں بہتری آئی اور آپریشن کے دسویں روز وہ بیٹھنے اور چلنے کے قابل ہو گئے۔ مریض کو مزید کسی پیچیدگی کے بغیر صحتیابی کی حالت میں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔یہ کامیاب آپریشن بلوچستان میں جدید ٹراما اور اسپائن سرجری کی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *